Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندر کے بلے باز اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز 12 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے پی ایس ایل کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اسٹار بیٹسمین کی پاکستان آمد پر پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز کا پاکستان آ کر میچز کھیلنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز کے یہاں آنے سے توقع ہے کہ پی ایس ایل کو ایک نئی راہ ملے گی، اُمید ہے کہ شائقین کرکٹ اس مرتبہ پی ایس ایل سے زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔