Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد شائقین کرکٹ، سابق و موجودہ کرکٹرز سب دلبرداشتہ ہیں اور ٹیم کی بہتری کیلئے اپنی اپنی تجاویز دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سابق پاکستانی کرکٹر بازید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک سے باہر ہارنے کے ساتھ اب ہوم سیریز بھی ہار رہا ہے اور مسائل کو اب چھپایا نہیں جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز خراب ہیں اور فرسٹ کلاس میچز میں استعمال ہونے والی گیندیں تکنیک بہتر نہیں ہونے دے رہیں اور نہ ہی فاسٹ بولرز سامنے آ رہے ہیں۔ بازید خان نے مزید کہا کہ کسی جادو سے مسائل حل نہیں ہوں گے ہمیں اپنا فرسٹ کلاس اسٹرکچر بہتر کرنا ہو گا۔
شعیب اختر تو شکست پر کچھ زیادہ ہی غصے میں نظر آئے۔ انھوں نے مینجمنٹ، کوچز اور سلیکٹرز کو فارغ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شعیب اختر نے تجویز دی کہ محمد یوسف اور یونس خان جیسے لوگوں کو آگے لایا جانا چاہیے۔