Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ڈوان اولیویئر نے چار ٹیسٹ میچز کھیلے مگر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز ان کیلئے ریکارڈ ساز ثابت ہوئی۔ سیریز سے پہلے پاکستان کو کگیسو رباڈا، ڈیل اسٹین اور ویرنن فلینڈر سے ڈر تھا مگر اولیویئر نے ان تینوں بولرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔
اولیویئر ایک تاریخی ریکارڈ کے بھی قریب تھے مگر ریکارڈ بنانے سے صرف دو وکٹس دور رہ گئے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کیجانب سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ لیولین کے پاس ہے جنھوں نے 1902 میں آسٹریلیا کے خلاف 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اولیویئر اگر دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وہ جنوبی افریقہ کیجانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن جاتے۔ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اولیویئر نے کہا کہ ان کی نظر ریکارڈ پر نہیں جیت پر تھی اور ٹیم کی زبردست پرفارمنس کے باعث ہمیں جیت ملی۔