Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں جب پیٹرسن سے پوچھا گیا کہ اپنے کیرئیر میں کس بولر کا سامنا کرنا سب سے زیادہ دشوار لگا تو جواب میں انھوں نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کا نام لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ گیند کی سلائی کے ساتھ کیا کرتے تھے اس لیے مجھے آصف کا سامنا کرنا ہمیشہ دشوار لگا۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ لوگ فیلنڈر اور محمد عباس کا آپس میں موازنہ کرتے ہیں مگر محمد آصف ان دونوں سے بہتر ہیں کیوںکہ وہ زیادہ تیز باؤنسر کرانے میں ماہر ہیں جبکہ فیلنڈر اور محمد عباس میں یہ خوبی نہیں ہے۔
محمد آصف 2010 سے کرکٹ میں پابندی کا شکار تھے تاہم پابندی ختم ہونے کے بعد بھی ابھی تک وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔