Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کو ابھی تک حتمی شکل نہ دی جا سکی اور اس کی بڑی وجہ آئی پی ایل کا شیڈول ہے۔ مارچ میں زمبابوے کو ایک ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کا دورہ کرنا تھا مگر آئی پی ایل کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کے آڑے آ گیا۔
زمبابوے کرکٹ کے مینیجنگ ڈائیریکٹر گومور میکونی کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اس ہفتے متوقع ہے جس میں قوی امکان ہے کہ یا تو اس سیریز کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر صرف ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ 2002 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب زمبابوے کی ٹیم باہمی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت کا دورہ کر رہی تھی۔