Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے پہلے پی سی بی ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ کرنل (ر) اعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرنل اعظم کے استعفیٰ کی وجوہات تو سامنے نہیں آس کی تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ کرنل اعظم پی سی بی کے کئی ہائی پروفائل کیسز میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھی انھوں نے خدمات انجام دیتے ہوئے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا اور کھلاڑیوں کو سزائیں دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو اس عہدے پر تعینات کرے گا۔