Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی بول پڑے۔ سنجے منجریکر نے مشورہ دیا کہ غیرملکی دوروں میں پاکستان کے مسائل اس وقت ہی کم ہوں گے جب پاکستان اے ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ غیرملکی دوروں کا انتظام کیا جائے گا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سنجے منجریکر کی بات سے اتفاق کیا۔
پاکستان اے ٹیم نے ایک طویل عرصے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز کیخلاف سیریز کھیلی تھیں۔ نیوزی لیںڈ اے کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا رہی۔
انگلیںڈ لائنز کیخلاف پاکستان اے نے واحد ٹیسٹ میچ اور ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ انگلیںڈ لائنز کی ٹیم نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چاروں شانے چت کر دیا تھا۔
یہ تمام سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں تھیں جبکہ پاکستان اے ٹیم کے غیرملکی دورے کو ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے۔