Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری ٹیسٹ کے پہلے روز ہم نے اچھا کم بیک کیا لیکن بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی دکھائی جس وجہ سے ہمیں میچ میں شکست ہوئی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے جن کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
اپنے ریکارڈز کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ یہ کوچز کی ان پر محنت ہے جس وجہ سے انھوں نے نئے ریکارڈز اپنے نام کیے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ شان مسعود اور بابر اعظم نے اس ٹیسٹ سیریز میں اچھی بیٹنگ کی جبکہ اسد شفیق بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے۔
انھوں نے ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈوان اولیویئر کو شاندار سیریز پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بہت اچھے فاسٹ بولر ہیں جو تیزرفتاری سے بولنگ کرتے ہیں۔