Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالکان واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹیم کے مالکانہ حقوق کھو بیٹھے تھے جس کے بعد پی سی بی نے اس ٹیم کا نام "چٹھی ٹیم" رکھا جس کو فروخت کرنے کیلئے دوبارہ بولی لگائی گئی۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے علی خان ترین نے بھاری قیمت پر "چھٹی ٹیم" کے مالکانہ حقوق جیت لیے۔
اس کے بعد علی خان ترین نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام ملتان ہی رکھیں گے لیکن ساتھ میں کوئی نیا نام جوڑنا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے پرزور مطالبے کے بعد انھوں نے ٹیم کا نام ملتان سلطانز برقرار رکھا لیکن لوگو تبدیل کر دیا ہے اور ٹیم نیا نعرہ "جنوب کی پہچان" ہو گا۔
ملتان سلطانز کے لوگو کی رونمائی کے سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں جنوبی پنجاب کی عکس بندی کی گئی ہے۔