Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ وہاب ریاض نے ٹویٹر پر واپسی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ اب میں واپس آ گیا ہوں، آپ سب لوگ بہت یاد آئے۔ انھوں نے ٹویٹر انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وہاب ریاض کو ان کا اکاؤنٹ واپس دینے میں بھرپور تعاون کیا۔
کچھ روز قبل وہاب ریاض نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام ٹویٹر انتظامیہ تک پہنچایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں کھول پا رہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہاب ریاض اپنا پاسورڈ بھول گئے جبکہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے منسلک ای-میل آئی ڈی کا پاسورڈ بھی بھول چکے تھے۔