Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League 2019

پاکستان سپر لیگ میں اب صرف ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور لیگ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ پی ایس ایل فور کے شارجہ اور ابوظہبی میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز شارجہ اور 4 میچز ابوظہبی میں شیڈول ہیں۔
شارجہ میں ٹکٹس کی قیمت 20 سے 100 درہم جبکہ ابوظہبی میں 20 سے 125 درہم تک رکھی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ میزبانی کرنے والے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل کے میچز 4 اور 5 مارچ جبکہ شارجہ میں شیڈول میچز 20 سے 24 فروری تک ہوں گے۔ دبئی، کراچی اور لاہور کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت بعد میں شروع ہو گی۔