Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوان اولیویئر نے کیرئیر کی بہترین 24ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ بیٹسمین رینکنگز میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور امام الحق کی ترقی ہوئی۔
بابراعظم پانچ درجہ ترقی کے بعد 20ویں، اسد شفیق ایک درجہ ترقی کے بعد 23ویں، شان مسعود دو درجہ ترقی کے بعد 63ویں اور امام الحق 23 درجہ ترقی کے بعد 73ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈی کوک اور ڈی برائن کی بھی رینکنگ میں ترقی ہوئی۔
بولرز رینکنگز میں جنوبی افریقہ کے کگیسو رباڈا کا بدستور پہلا نمبر ہے۔ پاکستان کے محمد عباس چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ محمد عامر نے 31ویں، فہیم اشرف نے 58ویں اور شاداب خان نے 78ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔