Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ میں پاکستانی بیٹسمین پوری سیریز میں مشکلات کا شکار رہے اور کوئی ایک بھی پاکستانی بیٹسمین سنچری اسکور نہ کر سکا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستانی بیٹسمین سنچریاں بنانے میں ٹاپ ٹیموں سے بہت پیچھے ہیں۔ پچھلے تین برسوں سے ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچریاں بنانے میں بھارتی بیٹسمین سب سے آگے رہے جنہوں نے 38 میچز میں 53 سنچریاں اسکور کیں۔
جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے 32 میچز میں 31 سنچریاں اسکور کیں اور دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں نے تیس، تیس سنچریاں اسکور کیں۔ سری لنکن بیٹسمینوں نے 29 اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے 23 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹیموں میں سب سے پیچھے رہے اور 28 میچز میں صرف 18 سنچریاں ہی اسکور کر سکے۔