Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اے بی ڈویلیئرز کی پاکستان آمد پر جہاں شائقین خوشی سے نہال ہیں وہیں ساتھی کھلاڑی بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اے بی ڈویلئیرز کے ساتھی کھلاڑی جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ ڈویلیئرز کے پاکستان جانے پر خوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ڈویلیئرز پاکستانی شائقین کو خوب محظوظ کریں گے۔
کرس جارڈن نے کہا کہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے انھیں بہت پیار ملا اور مجھے یقین ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کا اس سے بھی زیادہ گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔
ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ انھیں لاہور قلندرز میں ڈویلیئرز کے ساتھ نہ کھیلنے کا افسوس ہے مگر مجھے یقین ہے کہ وہ لاہور میں کھیل کر خوب لطف اندوز ہوں گے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔