Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف پانچ، پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی اسی سیریز میں سے ورلڈکپ کا اسکواڈ فائنل کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق انضمام الحق، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کیلئے جنوبہ افریقا پہنچے ہیں۔ ملاقات میں تینوں شخصیات ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
انضمام الحق جنوبی افریقہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے اور ون ڈے سیریز میں وہیں موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔