Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے مانو سواہنے کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ نامزدگی کمیٹی کی منظوری کے بعد آئی سی سی بورڈ نے مانو سواہنے کی تقرری کی منظوری دی اور وہ اگلے ماہ آئی سی سی کو جوائن کر لیں گے تاہم چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے مکمل کنٹرول جولائی میں سنبھالیں گے اس وقت تک وہ موجودہ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
اپنی تقرری پر مانو سواہنے کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کونسل کا چیف ایگزیکٹو بننا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے مجھ پر بھروسہ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ مانو سواہنے نے ہر جگہ اپنی صلاحیتیں منوائیں اور امید ہے کہ وہ آئی سی سی کو بھی احسن انداز میں آگے لے کر چلیں گے۔