Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Premier League

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا آغاز تو جنوری کے شروع سے ہو چکا ہے مگر کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ مختلف ممالک سے کھلاڑی وقتاََ فوقتاََ اپنی ٹیم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ پاکستان کے معروف فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا حصہ بننے کیلئے اڑان بھر لی ہے۔ فاسٹ بولر کومیلا وکٹورینز کی طرف سے کھیلیں گے۔
وہاب نے کومیلا وکٹورینز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش روانگی کیلئے پرجوش ہیں مگر انھیں اپنی بیٹی کی یاد بہت آئے گی۔شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی طرف سے کھیل رہے تھے مگر ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا مزید حصہ نہیں ہوں گے جبکہ شاہد آفریدی بھی کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔