Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جبکہ پی ایس ایل فور کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنیوں کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اگر پی سی بی اور بھارتی کمپنیوں میں معاہدہ طے ہو گیا تو چوتھے ایڈیشن میں بھارت کی بھی نمائندگی ہو گی۔ آئی پی ایل کی پروڈکشن کرنے والی کمپنیاں ہی پاکستان سپر لیگ کی بھی پروڈکشن کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی بھارتی کمپنیوں کے ساتھ پروڈکشن رائٹس سے متعلق بات چیت جاری ہے اور رواں ہفتے تمام معاملات طے ہو جائیں گے۔ بھارتی کمپنیوں کو پروڈکشن رائٹس تین سال کیلئے دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیوں کو رائٹس دینے کے بعد پی ایس ایل کی پروڈکشن میں مزید بہتر نظر آئے گی اور اگر پروڈکشن کامیاب رہی تو بھارتی کمپنیوں سے تین سال کے بعد بھی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔