Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جاوید میانداد اور مدثر نذر کو بھارت کے خلاف تاریخی اننگز کھیلے 36 برس بیت چکے ہیں۔ بھارت کے خلاف 1983 کے حیدرآباد ٹیسٹ میں اوپنر مدثر نذر نے 231 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جاوید میانداد نے بھی 280 رنز اسکور کیے اور دونوں نے تیسری وکٹ کی ریکارڈ ساز شراکت میں 451 رنز جوڑے تھے۔
جاوید میانداد کو تاریخی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف 20 رنز درکار تھے مگر کپتان عمران خان نے حیران کن طور پر پاکستان کی اننگز ڈیکلیئر کر دی اور جاوید میانداد اپنی پہلی ٹرپل سنچری سے محروم رہ گئے تھے۔
بھارتی ٹیم اپنی اننگز میں 189 اور 273 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ پاکستان نے میچ میں اننگز اور 119 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے چھ ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی تھی۔