Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے معطل کرکٹر ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول نے کرکٹ بورڈ کو غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی شو میں خواتین کے بارے میں غیرمناسب ریمارکس دینے پر بی سی سی آئی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں دونوں سے وضاحت طلب کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے بورڈ سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے کا کہنا ہے کہ بورڈ کو دونوں کھلاڑیوں کی اصلاح کرنی چاہیے اور ان کا کرئیر ختم نہیں کرنا چاہیے۔ بورڈ کے چند ممبران کا مطالبہ ہے کہ محتسب مقرر کر کے دونوں کھلاڑی کے خلاف تحقیقات کے بعد سخت سزا دی جائے۔ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل تھے تاہم دونوں کو واپس بھارت بلا لیا گیا تھا۔