Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کوہلی نے دوسری اننگز میں 299 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بھارتی ٹیم کو فتحیاب کرایا۔
کوہلی نے ون ڈے کیریئر میں اپنی 39ویں سینچری اسکور کر کے سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا کو بھی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سنگا کارا زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 63 سنچریاں اسکور کی ہوئیں تھیں تاہم کوہلی 64ویں سنچری بناکر سنگاکارا سے آگے نکل گئے۔
ساتھ ہی ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔ کوہلی نے ون ڈے فارمیٹ میں 39 سنچریاں اسکور کی ہوئیں ہیں جس میں سے 22 انھوں نے بھارتی سرزمین سے باہر کھیلتے ہوئے اسکور کی ہیں جبکہ انھوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 25 سنچریاں بنا رکھیں ہیں۔