Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہے اور اب قومی ٹیم کے سابق کپتان وکوچ وقار یونس بھی پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ملی شکست پر بول پڑے۔ وقار یونس نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے وائٹ واش قومی کرکٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ہمیں قومی ٹیسٹ ٹیم کی بہتری کیلئے بہت سنجیدہ فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر ہم کب تک روتے رہیں گے۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو عزت دینا ہو گی ورنہ ٹیم شکستوں میں گھری رہے گی۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھی وقار یونس نے بیٹسمینوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا بیٹسمین بالکل بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہے اور جب تک بلےباز پرفارم نہیں کریں گے ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکے گی۔