Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے 15ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے راجشاہی کنگز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔ راجشاہی کنگز کیجانب سے مہدی مراز، عرفات سنی، اور اڈانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔
دوسری اننگز میں کھلنا ٹائٹنز کے بولرز ابتداء سے ہی حریف بلے بازوں پر حاوی رہے۔ راجشاہی کنگز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جنید خان اور تیجل اسلام نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیجل اسلام شاندار بولنگ کی بدولت میچ کے بہترن کھلاڑی قرار پائے۔ کھلنا ٹائٹنز بی پی ایل میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں یہ ان کی پہلی فتح تھی۔