Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو اپنا فیورٹ بولر قرار دے دیا۔ عثمان شنواری نے کہا شعیب اختر وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جن کی میں پیروی کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر جس رفتار سے بال کر کے وکٹیں حاصل کرتے تھے میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں بھی انھیں کی طرح بولنگ کروں۔
ایک انٹرویو میں عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے حوالے سے بتایا کہ اس طرح کی بڑی لیگز میں ٹاپ کلاس بیٹسمینوں کے خلاف بیٹنگ کر کے بہت اعتماد حاصل ہوتا ہے۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں نمائندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو عثمان شنوری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوں چاہے وہ ون ڈے ہو ٹی ٹوئنٹی یا ٹیسٹ میری کوشش صرف یہی ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلاؤں۔