Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام ہونے والے آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آ گئے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انھوں نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ دوسرے میچ میں سنچری اسکور کر کے حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
گزشتہ کچھ عرصے میں شان مارش نے آسٹریلوی ون ڈے ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کیجانب سے اسکور کی گئی آخری پانچ سنچریوں میں سے چار شان مارش نے ہی اسکور کی ہیں۔
بھارت کے خلاف ان کی شاندار بیٹنگ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارش کے کریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔ اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے بھی انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں شان مارش نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شان مارش ون ڈے فارمیٹ میں اب تک سات سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔