Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Premier League 2019

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا حصہ بن چکے ہیں جہاں وہ کومیلا وکٹورینز کیجانب سے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں وہاب ریاض نے اپنا پہلا میچ سیلہٹ سکسرز کے خلاف کھیلا جس میں انھوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 15 رنز دے کر 3 شکار کیے۔
کومیلا وکٹورینز کے بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت سیلہٹ سکسرز کی پوری ٹیم 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کومیلا وکٹورینز کے اوپنرز بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے لیکن شمس الرحمن اور امرل کیص نے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں تیسری فتح دلائی۔
شعیب ملک بھی کومیلا وکٹورینز کی ٹیم میں شامل تھے لیکن ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کا مزید حصہ نہیں ہوں گے۔ بی پی ایل کے رواں سیزن میں شاہد آفریدی بھی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔