Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوچنگ اسٹاف ایک مرتبہ پھر متوازن ٹیم بنانے میں کامیاب ہوا۔ اب ٹیم انتظامیہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رائے مانگ رہی ہے کہ تیسرے نمبر پر کس بیٹسمین کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے؟
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سوال کے چار بیٹسمینوں کے نام بطور آپشنز دیے ہیں جن میں کیمرون ڈیلپورٹ، این بیل، فِل سالٹ اور حسین طلعت شامل ہیں۔ اس سوال کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
کچھ لوگ پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا نام لے رہے ہیں تو کچھ نے این بیل کو تیسرے نمبر پر کھیلانے کا مشورہ دیا کیونکہ وہ نمبر تین پر کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا پہلا میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلی گی۔