Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنید خان ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام ہوئے تو انھوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ کھلنا ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کھلنا ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائٹنز کے بولرز کی اچھی بولنگ کی وجہ سے راجشاہی کنگز کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنید خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.5 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جنید خان کو یہ کہہ کر ڈراپ کیا تھا کہ وہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ردھم میں نظر نہیں آ رہے لیکن میدان میں فاسٹ بولر کی پرفامنس الگ ہی کہانی سنا رہی ہے۔