Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

طویل عرصے بعد سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہندر سنگھ دھونی نے ناقابل شکست 55 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو آخری اوور میں فتح دلائی۔
بھات کو آخری اوور میں جیت کیلئے 7 رنز درکار تھے تو دھونی نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اسکور برابر کر دیا اور اگلی گیند پر ایک رن بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو چکی ہے۔
دھونی کی اس اننگز پر ان کے مداح خوشی سے دیوانے ہو گئے اور ٹویٹر پر ان کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دھونی کے ایک مداح نے لکھا کہ ہمارا دھونی کوئی گزرا ہوا وقت نہیں ہے جو لوٹ کر واپس نہیں آ سکتا۔
سابق بھارتی کپتان کے ایک اور مداح نے ان کے ناقدین کو کہا کہ اب تم یہ کہنے کی ہمت مت کرنا کہ دھونی کو ون ڈے ٹیم سے باہر نکال دیا جائے۔