Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بیٹسمین ڈیرن براوو اور فاسٹ بولر ایلزاری جوزف کی ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈیرن براوو اگر پلئینگ الیون میں شامل ہوئے تو دو برسوں میں یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔ انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اکتوبر 2016 میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔
فاسٹ بولر الزاری جوزف کو ٹیم میں تو شامل کر لیا گیا ہے لیکن ان کے متبادل کھلاڑی اوشانے تھامس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 23 جنوری سے برج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم: جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمرہ بروکس، جان کیمپبل، روسٹن چیز، شین ڈاورچ، شینن گیبریئل، شرمن ہیٹمائر، شائے ہوپ، الزاری جوزف، کیمار روچ، جومل وریکین، اوشانے تھامس۔