Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کا جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ ریکارڈ تو بدترین ہے مگر ون ڈے ریکارڈ میں قدرے بہتری نظر آ رہی ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقی سرزمین پر اب تک 29 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جس میں اسے دس میں فتح ملی اور 18 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کی بات کی جائے تو پاکستان نے یہاں چار سیریز کھیلی ہیں جس میں سے پاکستان کو تین میں شکست ہوئی۔
2013 میں پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں تاریخی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز 19 جنوری سے پورٹ ایلزبتھ میں شروع ہو رہی ہے۔