Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی بیٹسمینوں کو جنوبی افریقہ میں ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کا کوئی بھی موجودہ بیٹسمین جنوبی افریقہ میں رنز بنانے والی ٹاپ فہرست میں شامل نہیں ہے۔ پاکستان کیجانب سے جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی بات کی جائے تو محمد یوسف سرفہرست ہیں۔ انھوں نے جنوبی افریقہ میں 24 میچز میں 810 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
انضمام الحق 31 میچز میں 742 رنز بنا کر دوسرے اور عامر سہیل 12 میچز میں 573 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر نمبر موجود ہیں۔ موجودہ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شعیب ملک نے جنوبی افریقہ میں چودہ میچز کھیلے ہیں اور 48 کی اوسط سے 440 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد حفیظ 9 میچز میں صرف 112 رنز بنا سکے ہیں۔