Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان اور کوچ مکی آرتھر سے بھی ان کی بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی نے اب بیک اپ کھلاڑیوں کا پول بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سلسلے میں جنوبی افریقی بورڈ سے اے ٹیموں کے درمیان سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ جنوبی افریقہ کو اپریل میں پاکستان اے ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ میں 3 ایک روزہ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 چار روزہ میچز کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اگر دورہ ممکن ہو سکا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کیلئے اسی اسکواڈ سے بیک اپ کھلاڑی بھی مل جائیں گے۔