Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے ساتھ آغاز کا شاندار موقع ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے اپنے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ ایڈن مرکرم اور ڈوان اولیویئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تو شرکت کی مگر کئی مرتبہ وہ کندھے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر جاتے دکھائی دیے۔ جنوبی افریقی منیجمنٹ انھیں احتیاط سے استعمال کرنے کے ساتھ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 19 جنوری کو پورٹ ایلزبتھ میں آمنے سامنے ہوں گے۔