Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کا دورہ نیوزی لینڈ بدترین رہا اور سری لنکن ٹیم دورے میں کوئی ایک میچ بھی نہیں جیت سکی مگر اس کے باوجود سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پرامید ہیں کہ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ دنیش چندیمل کا کہنا ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی مگر دورہ آسٹریلیا میں ہمیں ابتداء سے ہی اچھا کھیلنا ہو گا۔
انجیلو میتھیوز انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں۔ دنیش چندیمل کا کہنا ہے کہ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا میں ان کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری بولنگ لائن اچھی فارم میں ہے، اگر ہم 300 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تو ضرور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا درمیان پہلا ٹیسٹ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔