Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا انڈر 16 ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا اور مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کر کے 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر یہ ان کے حق میں سودمند ثابت نہ ہو سکا۔ آسٹریلوی انڈر 16 ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 99 رنز جوڑے۔
شوبھت سنگھ کی سنچری، رائلی اسمتھ اور جمیسن مرفی کی نصف سینچریوں کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو 278 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ابتداء میں ہی مشکل میں پڑ گئی اور 5 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹیم کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ کپتان عمر ایمان اور کاشف علی نے مشکل وقت میں 103 رنز کی شراکت کر کے ٹیم کا اسکور آگے تو بڑھایا مگر میچ جتوانے میں ناکام رہے۔
عمر ایمان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی اور کاشف علی 20 رنز بنا سکے۔ پاکستان انڈر 16 کو چوتھے میچ میں 27 رنز سے شکست ہوئی اور آسٹریلیا نے سیریز 2-2 سے برابر کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔