Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین مدثر نذر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مدثر نذر کی انڈر 19 اور ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں پر گہری نظر ہے اور ان کا ماننا ہے کہ پاکستان میں اب بہتر تکنیک کے بیٹسمین ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں مدثر نذر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بہتر تکنیک کے نوجوان بیٹسمین بہت کم ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے سے بیٹسمینوں میں ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کی صلاحیتیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔
مدثر نذر نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیوںکہ اگر بیٹسمینوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے قبل ہی تکنیکی خامیاں ہوں گی تو کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے کیسے پرفارم کر سکیں گے۔