Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی نے 2008 میں بھارتی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا مگر 2009 تک وہ کوئی سنچری اسکور نہیں کر سکے تھے اور انھوں نے صرف 159 رنز ہی بنائے تھے۔ اب دس سال بعد ویرات کوہلی دنیا کے نمبرون بیٹسمین بن چکے ہیں اور سنچری بنانا تو ان کیلئے اب کوئی مشکل کام ہی نہیں رہا۔
دس سالہ چیلنج میں ویرات کوہلی کی ون ڈے فارمیٹ میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے 2009 سے 2019 تک 59 کی شاندار اوسط سے 10 ہزار 339 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں 39 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے میں ویرات کوہلی اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں اور انھیں سچن ٹنڈولکر ریکارڈ توڑنے کیلئے ابھی مزید گیارہ سنچریوں کی ضرورت ہے۔