Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف 16 جنوری کو 25 برس کے ہو گئے اور انھیں ٹویٹر پر سالگرہ کی بیشمار مبارکبادیں ملیں۔ ان کے قریبی دوست اور ساتھی کھلاڑی حسن علی نے ٹویٹر پر فہیم اشرف کے ساتھ تصویر لگا کر انھیں مبارکباد دی۔ حسن علی نے کہا کہ امید ہے یہ سال بھی آپ کیلئے بہترین ثابت ہو گا۔
شاداب خان نے بھی اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ فہیم اشرف نے سالگرہ کی مبارک دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے والے دس سالہ چیلنج کو بیس سال میں بدلتے ہوئے اپنے بچپن اور موجودہ تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی۔
2017 میں ڈیبیو کرنے والے فہیم اشرف 4 ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کیلئے ہیٹ ٹرک بھی کر چکے ہیں۔