Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹویٹر پر گزشتہ ایک دو روز سے دس سالہ چیلنج کے حوالے سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور آئی سی سی نے بھی اس ٹرینڈ میں شرکت کرتے ہوئے کچھ پرانی یادیں تازہ کیں۔ دس سال پہلے یعنی 2009 کی ٹاپ ٹین بیٹنگ رینکنگز میں ویسٹ انڈیز کے شونارائن چندرپال کا پہلا نمبر تھا۔
پاکستان کے محمد یوسف دوسرے اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا تیسرے نمبر پر موجود تھے۔ اسی رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان کا آٹھواں نمبر تھا جبکہ بھارت کا صرف ایک کھلاڑی گوتم گمبھیر دسویں نمبر پر موجود تھے۔
موجودہ بیٹسمینوں کی ٹیسٹ رینکنگز میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور بھارت کے ہی چتیشور پجارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں موجود نہیں ہے۔