Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ایک حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل سے چھین لیا۔ اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 2 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روہت شرما مجموعی طور پر آسٹریلیا کے خلاف اب تک 89 چھکے جڑ چکے ہیں جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی بیٹسمین کیجانب سے ایک حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
اس سے قبل ایک حریف ٹیم کے خلاف زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کے نام تھا۔ گیل نے انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں 88 چھکے لگائے ہوئے تھے۔ کسی ایک حریف ٹیم کے خلاف زیادہ چھکے لگانے والے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں آفریدی کا نام تین مرتبہ شامل ہے۔ آفریدی سری لنکا کے خلاف 86 چھکے لگا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انھوں نے بھارت کے خلاف 75 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 64 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔