Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل کو ورلڈکپ میں کینگروز کیلئے اہم کھلاڑی قرار دے دیا۔ جسٹن لینگر نے یہ بھی بتا دیا کہ میکسویل آسٹریلوی ٹیم کیلئے میگا ایونٹ میں نمبر سات پر بیٹنگ کریں گے۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ میکسویل کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں یہ ورلڈکپ میں ہماری ٹیم کیلئے بہت سود مند ثابت ہونگے اور اگر میکسویل نمبر سات پر بیٹنگ کرتے ہیں تو ان سے بہتر آسٹریلیا کیلئے کوئی میچ فنش نہیں کر سکتا۔
گلین میکسویل نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچز میں 37 گیندوں پر 47 رنز بنائے تھے۔ جسٹن لینگر کا ماننا ہے کہ میکسویل دنیا کہ بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں اور ان کی بولنگ صلاحیتوں کو بھی وقت آنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حریف ٹیم اگر اوپر سے آؤٹ بھی کر لے تو ان پر دباؤ رہے گا کہ میکسویل کو نیچے بیٹنگ کے لیے آنا ہے۔