Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ کے کا 32واں میچ میلبرن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا گیا۔ میلبرن رینیگیڈز نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ 20 اوورز میں سڈنی سکسرز کو 115 رنز تک محدود رکھا۔ افغانستان کے محمد نبی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میلبرن رینیگڈز نے ہدف صرف 13 اوورز میں مکمل کر کے میچ میں فتح حاصل کی جہاں ٹوم کوپر 49 رنز کی اننگز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور محمد نبی نے چھکا لگا کر ٹیم کیلئے فتح سمیٹی۔
میلبرن کیجانب سے 3 وکٹیں حاصل کرنے والے کین رچرڈسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میلبرن رینگیڈز اپنے 9 میں سے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوانٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔