Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پورٹ ایلزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ آخری مرتبہ اس میدان میں قومی ٹیم نے 2013 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے جیت اپنے نام کی تھی۔ 2013 میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا گیا دوسرا ون ڈے میچ 45 اوورز پر مشتمل تھا جہاں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 262 رنز کا ہدف دیا۔
میچ میں احمد شہزاد نے سنچری اسکور کی تھی۔ عمر اکمل اور صہیب مقصود نے 42، 42 رنز کی تیز اننگز کھیلی تھیں۔ جنوبی افریقہ کیجانب سے ڈیل اسٹین نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بہترین مقابلہ کیا اور میچ آخری گیند تک سنسنی خیز رہا تھا۔
آخری اوور میں فتح کیلئے جنوبی افریقہ کو 9 رنز درکار تھے اور کریز پر جارح مزاج بیٹسمین ڈیوڈ ملر موجود تھے لیکن جنید خان کی شاندار بولنگ کی بدولت قومی ٹیم نے صرف ایک رن سے میچ میں جیت حاصل کی تھی اور اسی کے ساتھ ون ڈے سیریز بھی جیت لی تھی۔