Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیپسی نے بھارتی ٹیم کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بولنگ بہت متوازن ہے کیونکہ ہر بولر کے پاس گیند کرانے کے مختلف گُر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس بولنگ لائن اپ میں بمراہ بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے بھارتی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ٹیم ہے۔
جیسن گلیپسی نے مزید کہا کہ جب جسپریت بمراہ بولنگ کراتے ہیں تو وہ بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس تیزرفتاری کے ساتھ ساتھ گیند کی رفتار کم کرنے کا بھی ہنر ہے۔
جسپیرت بمراہ بھارت کیجانب سے 44 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے 21.01 کی شاندار اوسط سے 78 شکار کیے ہیں جس میں ان بہترین بولنگ 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔