آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون میچ میں بھارتی ٹیم کو فتح دلانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی اس کھیل کے بادشاہ ہیں۔ کامیاب ہدف کے تعاقب میں اگر بیٹسمینوں کی بیٹنگ اوسط کا جائزہ لیا جائے تو مہندر سنگھ دھونی سرفہرست ہیں۔
مہندر سنگھ دھونی نے 72 ون ڈے میچز میں حریف ٹیم کے دیے گئے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا جس میں ان کی بیٹنگ اوسط 99.85 کی ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ہے جن کی بیٹنگ اوسط 99.04 کی ہے۔
اس فہرست میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل بیون تیسرے، سابق ساؤتھ افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز چوتھے، انگلش کھلاڑی جو روٹ پانچویں اور سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔