Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا 18واں میچ سیلہٹ سکسرز اور رانگپور رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ رانگپور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر سیلہٹ سکسرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ ٹیم کے بولرز درست ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ سیلہٹ کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے رانگپور کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور 36 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے۔
اس دوران وارنر دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہوئے کرس گیل کو ایک اوور میں 14 رنز بھی لگائے۔ ڈیوڈ وارنر کی اس اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ لٹن داس نے بھی 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رانگپور رائیڈرز کے بیٹسمینوں نے خوب جان لڑائی لیکن رانگپور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی اور سیلہٹ سکسرز نے میچ باآسانی 27 رنز سے جیت لیا۔