Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ابھر کر سامنے آنے والے لاہور قلندرز کے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین آغا سلمان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری پڑ گئی ہے۔ لاہور قلندرز کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹر پر ان کی بیٹنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ آغا سلمان نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت محنت کی۔
انھوں نے مزید لکھا کہ آغا سلمان پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں اور ساتھ ہی مزید لکھا کہ لاہو قلندرز کی انتظامیہ آپ کو اچھا کھیلتا دیکھنے کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہے۔
گزشتہ سیزن میں آغا سلمان نے لاہور قلندرز کیجانب سے 8 میچز کھیلتے ہوئے 20.75 کی اوسط سے 166 رنز اسکور کیے تھے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی جو انھوں نے کراچی کنگز کے خلاف اسکور کی تھی۔