Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2015 کے ورلڈکپ میں قومی فاسٹ بولر راحت علی اور سابق ساؤتھ افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ اب دونوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ایک ہی ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے اے بی ڈویلیئرز کو پلاٹینم کیٹگری سے اپنی ٹیم میں منتخب کیا تھا جنہوں نے حال ہی میں پاکستان آ کر لیگ میچز کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
فاسٹ بولر راحت علی نے اے بی ڈویلیئرز کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوں گے اور میں خود بھی ان کے ساتھ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلی گی جو کہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے گی۔