Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے جنہوں نے کرکٹر کی حیثیت سے کیرئیر شروع کیا۔ ان کا شمار اُن تین کھلاڑیوں میں ہوتا جنہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کیلئے کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کے علاوہ عامر الہیٰ اور گل محمد نے بھی پاکستان اور بھارت کیلئے کرکٹ کھیلی۔
قیام پاکستان سے قبل عبدالحفیظ کاردار بھارت کیلئے کھیلتے تھے لیکن پاکستان بننے کے بعد وہ یہاں آ گئے اور قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی۔ عبدالحفیظ کاردار نے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کے شاندار جوہر دکھائے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں 6 ہزار 832 رنز بنائے جبکہ 344 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے لیکن کرکٹ کی دنیا میں ان کا نام آج بھی سرفہرست ہے۔ ان کی سالگرہ پر گوگل نے بھی ڈوڈل بنا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔